لائیو شو کے دوران بحث، سینئرصحافی اور وزیرگتھم گتھا ہوگئے

وزیر اور صحافی کی لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی-فوٹو:اسکرین گریب
ٹی وی چینل پر سابق وزیر اور صحافی کےدرمیان شو کے دورا ن ہونے والی تکرار لڑائی میں تبدیل ہوگئی.
بیروت: لبنان کے ایک چینل پرلائیو شو کے دوران سینئر صحافی اور سابق وزیر لڑ پڑے۔
لبنان کے ایک ٹی وی چینل پر سابق وزیر اور صحافی کےدرمیان شو کے دورا ن ہونے والی تکرار لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔ پروگرام کے اس حصے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
شهد استديو "صار الوقت" عراكاً بالأيدي بين رئيس حزب التوحيد العربي وئام وهاب والصحافي سيمون أبو فاضل.#mtvlebanon #mtvlebanonnews #صار_الوقت pic.twitter.com/dbXRRyNJ5Z
— MTV Lebanon (@MTVLebanon) July 20, 2023
سابق لبنانی وزیر وئام وھاب اور صحافی سائمن ابو فاضل شو میں صدر کے انتخاب کے حوالے سے بات بحث میں تبدیل ہوگئی اور سابق وزیر نے سینئر صحافی پر پانی پھینک دیا۔ پانی پھینکے کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر مکے برسا دئیے۔ اینکر اور اسٹوڈیو میں موجود لوگ بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے۔