موجودہ حکومت عوام سے صحت کارڈ کی سہولت چھین کر ظلم کر رہی ہے، رمضان میو

عوام کو بنیادی سہولیات زندگی صحت تعلیم اورروزگار کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے، رمضان میو

لاہور: ہیلپ پور وومن اینڈ چائلڈ ارگنائزیشن پاکستان کے صدر رمضان میو کی قیادت میں مصطفیٰ آباد (للیانی)مین فیروز پور روڈ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے صحت کارڈ کی بحالی کے لیے مظاہرہ کیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ صحت تعلیم اور روزگار حکومت کی ذمہ داری ہے، جس میں سے ایک سہولت 75 سال بعد سابق حکومت نے صحت کارڈ کی صورت میں عوام کو دی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نگران حکومت عوام پر فرعون نہ بنے بلکہ عوام کے لیے ریلیف کے کام کرے، تاکہ پاکستانی عوام انہیں اچھے لفظوں میں یاد رکھے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت صحت کارڈ میں بنائی گئی کیٹگری ختم کرکے پہلے کی طرز پر صحت کارڈ کو بحال کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مہیاہوسکے۔
تنظیم کے سینئررکن مقبول حسین کا کہنا تھا کہ اگر صحت کارڈ کو پہلے کی طرح بحال نہ کیا گیا تو ہم پنجاب کے تمام اضلاع میں مظاہرے کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کاؤنٹر بنانا اچھا فیصلہ ہے لیکن اس کے ساتھ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی صحت کارڈ پر علاج جاری رکھا جائے ،صحت کارڈ پر علاج کی کیٹگری مقرر کرنا عوامی صحت کے ساتھ ظلم ہے اس لیے حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں