ہریتھک روشن کی ’کرش4‘ بنانے میں بڑی رکاوٹ کیا ہے؟ ڈائریکٹر نے بتادیا

فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار ہریتھک روشن کی میگا فلم ’کرش4‘ جس کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے، اس کے بننے میں سب سے بڑی رکاوٹ سامنے آگئی ہے۔

اداکار کے والد راکیش روشن نے سائنس فکشن سپر ہیرو سیریز کی پہلی تین فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں اور وہ اب انڈسٹری کی بحرانی کیفیت پر فلم بنانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راکیش روشن نے کہا کہ ’کرش 4‘ پر کام جاری ہے لیکن وہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی یا نہیں۔

انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ ہریتھک روشن کی فلم کو متوقع رسپانس نہیں ملے گا کیوں کہ نوجوان آج کل ہالی وڈ سپر ہیروز کی فلمیں دیکھ رہے ہیں جن کا بجٹ ہماری فلموں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

راکیشن روشن کا کہنا تھا کہ شائقین آج کل سینما نہیں آتے جو میرے پروجیکٹ ’کرش4‘ کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

73 سالہ فلمساز کا کہنا تھا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کے وی ایف ایکس بہترین، پرکشش ہوں تاکہ فلمی شائقین کو وہ پسند آئیں اور ہندی سینما کی بحرانی کیفیت ختم ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں