ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور جاپان کا میچ بھی تین تین گول سےبرابر
پاکستانی ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے ، ایک میچ ہاری اور دو میچ برابر ہوچکے ہیں
چنئی: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی برابر ہوگیا۔
بھارت کے شہر چنئی میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اتوارکوپاکستان اور جاپان کے درمیان میچ کھیلا گیا جو کہ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔قبل ازیں پاکستان اور کوریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
پاکستانی ٹیم اب تک اس ایونٹ میں تین میچ کھیل چکی ہے اور ان میں سے ایک میچ ہاری ہے اور دو میچ برابر ہوچکے ہیں، پاکستان اپنا اگلا میچ سات اگست کو چین کے خلاف کھیلے گا۔
Load/Hide Comments