چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کاہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کا نوٹس

–فائل فوٹو:
اسلام آباد (سراج احمد,نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےنواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کا نوٹس لے لیا.
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی متعلقہ حکام کو سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی تحقیقات کی ہدایت

چیئرمین بلاول کا ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے اظہار افسوس، مسافروں کے بلندی درجات اور ورثاء کے صبر جمیل کی دعا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تنظیم کے کارکنان بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں،سندھ حکومت کو ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کے فوری علاج و معالجے کی بھی ہدایت.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں