پاکستان کے سارے ہی بولرز اچھے ہیں، بھارتی کپتان

-فوٹو فائل
پاکستان کے سارے ہی بولرز اچھے ہیں، بھارتی کپتان
نیویارک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کے سارے بولرز اچھے ہیں۔
امریکا میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے سوال کیا کہ پاکستان کا کون سا بولر انہیں اچھا لگتا ہے۔
اس سوال کے جواب میں روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کے تمام ہی بولرز اچھے ہیں، میں کسی ایک کا نام نہیں لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا نام لیا تو پھر بڑے بڑے تنازعات کھڑے ہوجاتے ہیں اور ایک کا نام لو تو دوسرے بولر کو اچھا نہیں لگتا اس لیے کہتا ہوں کہ سارے پاکستانی بولرز اچھے ہیں۔
Load/Hide Comments