اسٹیٹ بینک سی پیک کی دسویں سالگرہ پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کریگا
سکے کے اندرونی زیریں نصف دائرے میں اردو رسم الخط میں “پاکستان چین اقتصادی راہداری ” کے الفاظ کندہ ہیں ،-فوٹو: اسٹیٹ بینک آف پاکستان
ستارے کے اوپر بالائی نصف دائرے میں انگریزی رسم الخط میں CELEBRATING 10 YEARS OF CPEC اور زیریں نصف دائرے میں اردو رسم الخط میں “اسلامی جمہوریہ پاکستان” کے الفاظ کندہ ہیں۔
کراچی: سی پیک کی دسویں سالگرہ پر اسٹیٹ بینک جمعہ کو 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کریگا۔
یہ سکہ 11 اگست 2023ء ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، یہ سکہ گول شکل کا ہے جس کے کنارے اُبھرے ہوئے ہیں۔ سکّے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے،اسے تانبے اور نکل دھات سے بنایا گیا ہے جس میں تانبہ 75 فیصد اور نکل 25 فیصد شامل ہے۔
سکّے کے سامنے کی طرف وسط میں خوبصورتی سے بنایا ہوا پانچ کونوں والا بڑا ستارہ ہے، اس ستارے کے اندر فنکارانہ طور پر دائیں طرف ہلال اور ستارہ ہے (جیسا کہ پاکستان کے قومی پرچم پر موجود ہے) اوربائیں طرف پانچ ستاروں کا جھرمٹ ہے (جیسا کہ چین کے قومی پرچم پر موجود ہے)۔
ستارے کے اوپر بالائی نصف دائرے میں انگریزی رسم الخط میں CELEBRATING 10 YEARS OF CPEC اور زیریں نصف دائرے میں اردو رسم الخط میں “اسلامی جمہوریہ پاکستان” کے الفاظ کندہ ہیں۔
ان دونوں سطروں کو دائیں اور بائیں دو چھوٹے ستاروں کی مدد سے الگ کیا گیا ہے۔ سکے کی قیمت بڑے ستارے کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب “100” اور اردو رسم الخط میں “روپیہ” میں لکھی گئی ہے۔
سکّے کے پچھلی طرف وسط میں خوبصورتی سے بنایا ہوا پانچ کونوں والا بڑا ستارہ ہے۔ اس ستارے کے اندر فنکارانہ طور پر دائیں طرف ہلال اور ستارہ ہے (جیسا کہ پاکستان کے قومی پرچم پر موجود ہے) اوربائیں طرف پانچ ستاروں کا جھرمٹ ہے (جیسا کہ چین کے قومی پرچم پر موجود ہے)۔
سکے کے بیرونی کنارے پر بالائی نصف دائرے میں انگریزی اور چینی رسم الخط میں “CHINA PAKISTAN ECONOMIC CORRDOR” اور اندرونی زیریں نصف دائرے میں اردو رسم الخط میں “پاکستان چین اقتصادی راہداری ” کے الفاظ کندہ ہیں۔
سکے کے بیرونی کنارے پر نچلے حصے میں انگریزی رسم الخط میں “FROM VISION TO REALITY” کے الفاظ لکھے گئے ہیں۔ ان دائروی سطروں کو دائیں اور بائیں دو چھوٹے ستاروں کی مدد سے الگ کیا گیا ہے جبکہ ہندسوں میں بائیں طرف “2013ء” اور دائیں طرف ” 2023ء″ بھی تحریر ہے جو سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے عشرے کی عکاسی کرتے ہیں۔