دہشت گردوں کا وجود مٹادیا جائے، سابق صدر آصف زرداری
جوابی کارروائی پر جوانوں کو شاباش ، فوجی قافلے پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،زرداری-فائل فوٹو
گوادر میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت اورسیکیورٹی ادارے کی جوابی کارروائی پر اطمینان کا اظہار.
اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے فوجی قافلے پر حملے پر کہا ہے کہ فوجی قافلے پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،دہشت گردوں کا وجود مٹادیا جائے۔
میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے گوادر میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی ادارے کی جوابی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آصف زرداری نے جوابی کارروائی کرنے والے جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کو وطن دشمن سمجھ کر ان کا وجود مٹادیا جائے، فوجی قافلے پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
دریں اثناء پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی حملے کی مذمت کی اور جوابی کارروائی پر فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بلاول نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کرکے ان کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، دہشت گرد ناقابل معافی ہیں۔