گوادر میں فوجی قافلے پر حملہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک ،3 زخمی

پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں،آئی ایس پی آر-فوٹو :فائل

کوئٹہ: گوادر میں فوجی قافلے پر حملے میں فوج کی جوابی کارروائی سے 2دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اگست کو صبح 10 بجے دہشت گردوں نے ضلع گوادر میں فوجی قافلے پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا مگر موثر اور تیز ردعمل کے باعث دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں سیکیورٹی فورسز یا سول افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں