’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا فارسی زبان میں ایرانی سینماؤں کی زینت بننے کا امکان

وفد کی سربراہی ایران کے وفاقی وزیر سید عزت اللہ زرغامی کررہے ہیں-فوٹو : فائل

میگا ایکشن تھرلر پوری دنیا میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے،پروڈیوسر عمارہ حکمت
لاہور: پاکستانی دورے پر آئے ایرانی کے اعلیٰ سطح ثقافتی وفد نے پاکستانی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو فارسی زبان کے ساتھ ایران سینماؤں میں ریلیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وفد کی سربراہی ایران کے وفاقی وزیر سید عزت اللہ زرغامی کررہے ہیں اور انہوں نے ایرانی اور پاکستانی حکام کے ساتھ لاہور قلعہ، بادشاہی مسجد اور مزار اقبال کا دورہ بھی کیا ہے۔

ثقافتی وفد نے پنجابی بلاک بسٹر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی فارسی زبان کے ساتھ ایران میں ریلیز کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ ایرانی لوگ بھی اس ماسٹر پیس سے محظوظ ہوسکیں۔
ایرانی وفد کیلئے یونیورسل سینماز کے یحییٰ سلیم کی جانب سے پنجابی میگا ایکشن تھرلر کی ایک نجی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پاکستانی فلم کی ایرانی سینماؤں میں ریلیز اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان کیلئے بھی ایک نیا اعزاز ہوگا جبکہ فلم پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی۔

فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے پچھلے دنوں اعلان کیا تھا کہ میگا ایکشن تھرلر پوری دنیا میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں