’غدر‘ کی کامیابی پر امیشا پٹیل کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ کس نے دیا

’ غدر‘ کی کامیابی کے بعد فلم میکروڈائرکٹر سنجے لیلیٰ بھنسالی کی تعریف پر بہت خوشی ہوئی، امیشا پٹیل،-فوٹو:فائل
ویب ڈیسک:
سپر ہٹ فلم ’ غدر‘ کی کامیابی کے بعد فلم میکر سنجے لیلیٰ بھنسالی نے مجھے خط ایک میں ریٹائرمنٹ لینے کا کہا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ فلم ’غدر‘ کی کامیابی کے بعد فلم میکر سنجے لیلیٰ بھنسالی نے ریٹائر ہونے کو کہا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا کہ 2001ء کی سپر ہٹ فلم ’ غدر‘ کی کامیابی کے بعد فلم میکر سنجے لیلیٰ بھنسالی نے فلم دیکھنے کے بعد مجھے خط لکھا تھا جس میں انہوں نے مجھے ریٹائرمنٹ لینے کو کہا۔
امیشا پٹیل کے مطابق جب میں نے سنجے لیلیٰ بھنسالی سے پوچھا کہ ریٹائرمنٹ کا کیوں کہا تو ان کا کہنا تھا کہ تم 2 فلموں میں غیر معمولی کامیابی اور وہ سب کچھ حاصل کرچکی ہو جو لوگ اپنے پورے کیرئیر میں حاصل نہیں کرپاتے۔ان کا یہ کہنا میرے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ تھا۔
سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم ’ غدر 2‘ بھی باکس آفس پر ہٹ ہوگئی ہے۔ ’ غدر 2‘ کی کہانی بھی ’ غدر‘ کی طرح پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں