اینکرنے براہ راست نشریات میں رپورٹرکا پروپوزل قبول کرلیا
اینکر اور رپورٹر پہلے سے بطور پارٹنرساتھ ہیں:فوٹو:اسکرین گریب
ویب ڈیسک
نیوز اینکر کو لائیو خبروں کے دوران شادی کی پیشکش نے حیران کردیا
واشنگٹن:امریکی ریاست ٹینیسی میں مقامی چینل پر خبریں پڑھنے والی اینکر کو اس وقت خوشگوار سرپرائز ملا جب ان کے پارٹنر نے لائیو خبروں کے درمیان انہیں شادی کی پیشکش کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینکر کورنیلیا نکلسن لائیو خبریں پڑھ رہی ہیں اس دوران ان کے پارٹنراور اسی چینل پر رپورٹر کے فرائض انجام دینے والے رائلی نیگل اسٹوڈیو میں داخل ہوئے اور گھٹنے کے بل بیٹھ کر پھول پیش کرتے ہوئے شادی کی بھی پیشکش کرڈالی۔
بے انتہا خوش کونیلیا نکلسن نے شادی کی پیشکش فوری طور پر قبول کرلی۔ دونوں کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔
Load/Hide Comments