بالی ووڈ کا ’کھل نائیک‘ واپس آرہا ہے

فلم کی فوری شوٹنگ شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، سبھاش گھائی-فائل: فوٹو
ویب ڈیسک
فلم کی پوری کاسٹ 4 ستمبر کو اس کی ریلیز کے 30 برس مکمل ہونے پر جشن منانے کیلئے جمع ہوگی
کھل نائیک کے سیکوئل پر 3 برس سے کام کر رہا ہوں،اب تک فلم کیلئے کسی اداکار کو سائن نہیں کیا نہ ہی فلم کی فوری شوٹنگ شروع کرنے کا کوئی منصوبہ ہے، سبھاش گھائی
ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم کھل نائیک کے ہدایتکار سبھاش گھائی نے کھل نائیک کے سیکوئل کی کہانی پر کام کرنے کی تصدیق کر دی۔
44a4bxedxPwGQtSnEzGzdejnCdtrDJqkJ6uqWwGbXmdx5zrjGdHivmr9pyd7x8rVQMgumwGPCfuwseieCg8tuN5jNNeMJPU
سبھاش گھائی نے انسٹاگرام پر سنجے دت کی مشہورِ زمانہ فلم کھل نائیک کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ گزشتہ 3 سال سے اس کے سیکوئل کی کہانی پر کام کر رہے ہیں
ہدایتکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میڈیا پر چلنے والی خبروں کے برعکس میں یہ بتایا چاہتا ہوں کہ میں 3 برس سے کھل نائیک کے سیکوئل پر کام کر رہا ہوں تاہم اب تک فلم کیلئے کسی اداکار کو سائن نہیں کیا ہے اور نہ ہی فلم کی فوری شوٹنگ شروع کرنے کا کوئی منصوبہ ہے۔
سبھاش گھائی نے مزید کہا کہ فلم کی پوری کاسٹ 4 ستمبر کو اس کی ریلیز کے 30 برس مکمل ہونے پر جشن منانے کیلئے جمع ہوگی۔
سنجے دت، مادھوری اور جیکی شروف کی فلم ’کھل نائیک‘ 1993ء میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ریلیز کو 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں