ایشیاءکپ،سُپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان

ایونٹ کے فائنل کا سستا ترین ٹکٹ 14 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگا -فوٹو: فائل

ایشیاءکپ 2023ءکا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا
گروپ اے کی ٹاپ دو ٹیموں کےدرمیان مقابلہ10 ستمبر کو ہوگا ،پاکستان انڈیا اگر گروپ اے میں ٹاپ پر رہتے ہیں تو دونوں ٹیموں کےدرمیان جوڑ پڑے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیاءکپ میں 10 ستمبر کو متوقع پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ سمیت فائنل کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش کردیئے۔اعلامیے کے مطابق 10 ستمبر کو گروپ اے کی ٹاپ دو ٹیموں کےدرمیان مقابلہ ہوگا پاکستان انڈیا اگر گروپ اے میں ٹاپ پر رہتے ہیں تو دونوں ٹیموں کےدرمیان جوڑ پڑے گا، جس کا قوی امکان ہے۔10 ستمبر کو ہونےوالے میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 14 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے، سب سے مہنگے ٹکٹس گرینڈ اسٹینڈ کا ہوگا جس کی قیمت 58 ہزار روپے ہے۔ایشیاءکپ میں پاک بھارت کے دوسرے ممکنہ میچ کےوی آئی پی ٹکٹس چند منٹس میں فروخت ہوچکے ہیں جبکہ ایونٹ کے فائنل کا سستا ترین ٹکٹ 14 ہزار 500 روپے کا رکھا گیا ہے۔اسی طرح مہنگا ترین ٹکٹ 600 ڈالرز میں دستیاب ہے۔واضح رہے کہ ایشیاءکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں