بجلی کی قیمت میں اضافہ، جماعت اسلامی کا 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، مہنگائی کے خلاف جاری تحریک میں مزید تیزی اور شیڈول پر مشاورت ہوئی ،-فوٹو:فائل

اجلاس میں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے پر اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے پر بھی غور کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں مرکزی لیڈر شپ اور صوبائی امراء شریک ہوئے،ترجمان جماعت اسلامی
لاہور: بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 2 ستمبر ہفتہ کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے چترال تک ظالمانہ فیصلے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلیں گے، فیصلے برداشت اور ہضم کرنے کے قابل نہیں۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں مرکزی لیڈر شپ اور صوبائی امراء شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، مہنگائی کے خلاف جاری تحریک میں مزید تیزی اور شیڈول پر مشاورت ہوئی۔ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے پر اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے پر بھی غور کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں