پاکستان کی ایک اور جیت ، باکسر تیمورخان نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی
بھارتی باکسر 30 سیکنڈ کے اندر ہی ناک آؤٹ ، تیمور خان اب تک 10 فائیٹ میں نا قابلِ شکست ہیوی ویٹ باکسر ہیں،-فائل:فوٹو
تیمور خان نے بھارت کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر جسكران سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا
دبئی : پاکستانیوں کیلئے کرکٹ کے میدان کے بعد باکسنگ رنگ سے بھی اچھی خبر آگئی ، ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیاء ٹائٹل میں پاکستانی باکسر نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل میں پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف باکسر کو دھول چٹا دی ۔
مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والے تیمور خان نے بھارت کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر جسكران سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔بھارتی باکسر 30 سیکنڈ کے اندر ہی ناک آؤٹ ہوگئے ، تیمور خان اب تک 10 فائیٹ میں نا قابلِ شکست ہیوی ویٹ باکسر ہیں۔”ڈائمنڈ بوائے” کے رنگ کے نام کے ساتھ تیمور خان نے اس سال کے شروع میں تھائی باکسر پنیا چومفوفوانگ کو شکست دیکر ورلڈ باکسنگ کونسل 2023 ءایشیا ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔