مقامی ماکیٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی

-فوٹو : فائل

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود مقامی قیمتوں میں کمی آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر بڑھ کر 1915 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 233000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 199760روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41 روپے پر مستحکم رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مقامی ماکیٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں