چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنیکا فیصلہ
-فائل: فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت قانون نے کل بدھ کو سائفر کیس کی خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے۔سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے سیکورٹی خدشات سے متعلق وزارت قانون کو خط لکھا تھا۔
Load/Hide Comments