پاکستان میں سونا ایک بار پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر اضافہ-فائل:فوٹو

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپےکا اضافہ
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر اضافے کیساتھ 1938 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا.قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 675 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2850 روپے اور فی دس گرام 2443.41 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں