بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان
ایشیاء کپ کے تیسرے میچ میں ہفتہ کو دونوں ٹیموں کا ٹاکرا سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں ہوگا-فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے نیپال کے خلاف کھیلے جانے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے
پالے کیلے: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ 2023ء میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں گیارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیپال کے خلاف کھیلے جانے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ جس کی کپتانی بابر اعظم جبکہ بطور نائب کپتان شاداب خان ذمہ داریاں انجام دیں گے۔اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر) محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ایشیاء کپ کے تیسرے میچ میں ہفتہ کو دونوں ٹیموں کا ٹاکرا سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کے تسلسل کو قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔