اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ’’لاہوری سنجے دت‘‘ گرفتار

ملزمان زوہیب اور عامر سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کرلیے گئے-فوٹو: ویب

ملزمان سنجے دت بن کر آپس میں شرط لگا کر موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے،
پولیس نےملزمان کو سی سی ٹی وی فو ٹیجز کی مدد سےگرفتار کیا گیا۔سی سی ٹی وی فو ٹیجز میں ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے لیجاتے ہو ئےنظرآرہے ہیں
لاہور:بھارتی اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے زوہیب عرف سنجے دت کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان سنجے دت بن کر آپس میں شرط لگا کر موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فو ٹیجز کی مدد سے گندے نالے سے گرفتار کیا گیا۔سی سی ٹی وی فو ٹیجز میں ملزمان کو موٹر سائیکل چوری کرکے لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ابتک شرطیں لگا کر 5 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ملزم نے اعتراف کیا کہ ملزم زوہیب خود کو علاقے میں لاہوری سنجے دت کہلواتا تھا، ملزمان زوہیب اور عامر سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں