شاہ رخ خان نے ’جوان‘ سے اپنی فلم ’پٹھان‘ کا باکس آفس ریکارڈ توڑ دیا
میگا تھرلر فلم کی ایڈوانس بکنگ کے آغاز کے ساتھ ابتدائی دو گھنٹے میں چالیس ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے-فوٹو : فائل
’جوان‘ نے ایڈوانس بکنگ میں دس لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت کرکے ریلیز سے قبل ہی 125 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا
ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی ریلیز میں تین دن باقی ہیں اور اس سے قبل ہی فلم باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق میگا تھرلر ’جوان‘ کے صرف تین دن میں دس لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جس کے ساتھ اس نے ’پٹھان‘ اور ’غدر2‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔شاہ رخ خان نے چار برس بعد بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے ساتھ بڑے سینما پر واپسی کی، اب ’جوان‘ کے ذریعے باکس آفس پر طوفان برپا ہے جبکہ لیجنڈری راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ ابھی باقی ہے۔
#LetsCinema EXCLUSIVE: #Jawan has sold a staggering 10L+ tickets across India beating the pre-sale of #Gadar2 and #Pathaan in style with 3 days to go for release.
125+ crores worldwide opening on cards! pic.twitter.com/URMwuw9IYU
— LetsCinema (@letscinema) September 4, 2023
باکس آفس ذرائع کے مطابق ’جوان‘ نے ایڈوانس بکنگ میں دس لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت کرکے ریلیز سے قبل ہی 125 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔میگا تھرلر فلم کی ایڈوانس بکنگ کے آغاز کے ساتھ ابتدائی دو گھنٹے میں چالیس ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سات ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم میں نیانترا، دیپیکاپڈوکون، سانیاملہوترا، وجے سیتھوپتی اور دیگر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔