فی تولہ سونے کے نرخ 700 روپے کم ہوگئے

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر گھٹ کر 1940ڈالر ہوگئی-فوٹو : فائل

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمت کم ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر گھٹ کر 1940ڈالر ہوجانے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے گھٹ کر 239100روپے ہوگئی جبکہ فی 10گرام سونے کی قیمت 500روپے گھٹ کر 204990روپے کی سطح پر آگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں