پاکستان میں سونے کی قیمت میں 10500 روپے کی بڑی کمی

مقامی صرافہ بازارمیں فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 100روپے کی کم-فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی
کراچی: پاکستان میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ کے نرخ 10 ہزار 500 روپے مزید کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر گھٹ کر 1926 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 10500 روپے اور 9002 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔
حالیہ کمی کے بعد پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 222,300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 190586 روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 100روپے کی کمی سے 2700روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 85.73روپے کی کمی سے 2314.81روپے کی سطح پر آگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں