ایک ہفتے کے دوران 32 اشیاء مہنگی اور 5 سستی ہوئیں، ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں ٹماٹر 17 فیصد، دال مسور 10.8، چینی6.7، لہسن 4.6، گڑ 3.6 اور دال مونگ3.5 فیصد مہنگی ہوئی-فوٹو: فائل

ہفتہ وارمہنگائی کی شرح 0.96 اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 26.32 فیصد ہوگئی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں26.41فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد: ملک بھرمیں مہنگائی کے شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 26.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 26.32 فیصد ہوگئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 17 فیصد، دال مسور 10.8، چینی6.7، لہسن 4.6، گڑ 3.6 اور دال مونگ3.5 فیصد مہنگی ہوئی۔اس کے علاوہ ایک ہفتے میں پیاز 3.4 فیصد، دال چنا 3.2، ڈیزل 6.2، ایل پی جی 5.1 اورپیٹرول 5.1 فیصد مہنگا ہوا ہے، جبکہ چکن 3.2 فیصد، 5 لیٹر کوکنگ آئل ایک فیصد سستاہوا،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 32 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 5 کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں26.41فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 23.86فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 28.14فیصد بڑھی ہے۔29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 29.41فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں 27.30فیصد اضافہ ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں