شعیب اختر کے ہمشکل کی باوُلنگ کروانے کی ویڈیو وائرل

محمد عمران اب تک 33 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں -فوٹو: اسکرین شارٹ

ویب ڈیسک :عمان سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد عمران کو راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ہمشکل قرار دیا جانے لگا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر جیسا گیند باز باوُلنگ کرتے نظر آ رہا ہے یہ کوئی اور نہیں بلکہ عمان کے تیز گیند باز محمد عمران ہیں، جو بلکل سابق اسپیڈ اسٹار کے جیسے نظر آتے ہیں۔عمان کے محمد عمران کی عمر فی الحال 37 سال ہے اور وہ اب تک 33 فرسٹ کلاس میچز میں 51 وکٹیں لے چکے ہیں اور انہوں نے 1266 رنز بھی بنائے ہیں جبکہ 45 ٹی20 مقابلوں میں 32 وکٹیں اور 409 رنز بنائے ہیں۔وائرل ویڈیو کو دیکھ کر لوگ دلچسپ تبصر کررہے ہیں جبکہ اکثر لوگ انہیں بولنگ کرتا دیکھ کر کنفیوز ہوگئے کہ کہیں یہ شعیب اختر تو نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں