نگراں حکمرانوں نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

پن بجلی کا پیداواری ٹیرف 3.85 روپے سے بڑھا کر 4.96 روپے فی یونٹ مقرر-فوٹو : فائل

نگراں حکمرانوں نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
اسلام آباد: نگراں حکومت نے ایک بارپھرفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔
خبروں کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 46 پیسے مہنگی کردی گئی۔
اس حوالے سے نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، صارفین سے اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں