ڈالر کی قدر میں گراوٹ کے سبب سونے کی مقامی قیمت میں مسلسل کمی

-فوٹو : فائل

کراچی: ڈالر کی گھٹتی ہوئی قدر کے سبب سونے کی مقامی قیمت میں مسلسل کمی آرہی ہے، آج بھی سونے کے نرخ میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1923 ڈالر پر آگئی تاہم مقامی سطح پر ڈالر کے گرتے ہوئے نرخ کے سبب آج کئی روز بعد بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔
آج ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے گھٹ کر دو لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3430 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 82 ہزار 184 روپے ہوگئی۔جمعرات کو مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 5800 روپے اور فی 10 گرام قیمت میں 4972 کمی آئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں