اردو کو سرکاری دفاتر میں رائج کیا جاۓ ،رمضان میئو

اردو زبان کے نفاذ تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے-فوٹو:وٹس ایپ
حکومت عدالت کے 2015ء کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بناۓ
لاہور:اردو ہماری قومی زبان ہے لیکن تمام سرکاری دفاتر میں خط و کتابت اور دیگر معاملات میں انگلش زبان کو ہی ترجیح دی جاتی ہے اس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سرکاری دفاتر اور دیگر اداروں میں اردو زبان کو سرکاری طور پر رائج کیا جاۓ ان خیالات کا اظہار ہیلپ پوور ویمن اینڈ چائلڈ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر رمضان میئو نے فیروز پور روڈ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عدالت کے 2015ء کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بناۓ۔اردو زبان کے نفاذ تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔
Load/Hide Comments