بلاک بسٹر کامیڈی سیریز کی نئی فلم ’ویلکم3‘ کا ٹریلر جاری

پہلی فلم ہوگی جس میں 24 اداکار مل کر ’اے کیپیلا‘ پر پرفارم کریں گے-فوٹو : فائل

’ویلکم ٹو دا جنگل‘ اگلے برس 20 دسمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی
ممبئی: سپر اسٹار اکشے کمار کے جنم دن کے موقع پر بلاک بسٹر کامیڈی سیریز ’ویلکم‘ کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
’ویلکم ٹو دا جنگل‘ اگلے برس 20 دسمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ وہ ہندی سینما کی پہلی فلم ہوگی جس میں 24 اداکار مل کر ’اے کیپیلا‘ پر پرفارم کریں گے۔

فلم میکرز کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری ٹریلر میں ’ویلکم3‘ کے تمام اداکار مل کر موسیقی کی ایک قسم ’اے کیپیلا‘ پر پرفارم کررہے ہیں۔ٹریلر میں فلم کے مرکزی کردار اکشے کمار، سنجے دت، سنیل شیٹھی، ارشد وارثی، پریش راول، جونی لیور، راج پال یادو، تشار کپور، شیریا تالپڑ، کرشنا ابھیشیک، دلیر مہدی، میکا سنگھ اور دیگر مرد فنکار شامل ہیں۔خواتین اداکاراؤں میں روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، جیکولین فرنینڈس، دیشا پاٹانی اور وریہی کوڈوارا بھی موجود ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں