فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی

-فوٹو : فائل

کراچی: عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہفتے کو مزید کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر گھٹ کر 1919 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 500روپے اور 428 روپے کی مزید کمی واقع ہوئی۔
حالیہ کمی نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 212000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 181756روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 100روپے گھٹ کر 2550 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 85.83روپے گھٹ کر 2186.21روپے ہوگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں