لڑکیاں دبئی کی سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے لگیں، سزاؤں کا سامنا

ون ویلنگ، کرتب دکھانے والی لڑکیوں کی موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں، پولیس حکام -فوٹو:ویب
دبئی کی سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والی لڑکیوں کو ٹریفک پولیس کے دفترمیں طلب کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل سوار لڑکیوں کی ون ویلنگ، ہاتھ چھوڑ کر بائیک چلاتے اور چلتی موٹر سائیکل پر کھڑے ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔دبئی پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لڑکیوں کی تفصیلات معلوم کیں اور انہیں ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں طلب کیا گیا تھا۔ لڑکیوں کے گروپ نے موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے کا اعتراف کیا جس کے بعد ان کی موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں۔ڈائرکٹر جنرل ٹریفک پولیس دبئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں لڑکیوں کے گروپ کو ہینڈل چھوڑ کر بائیک چلاتے، بائیک پرکھڑے اور ون ویلنگ کرتے دیکھا گیا جس کے بعد کارروائی کی گئی۔
#DubaiPolice Summon Female Motorcyclists for Reckless Riding.
Details:https://t.co/0RvCsp5p6I pic.twitter.com/cutKWa4YFm
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) September 8, 2023
ڈائرکٹر جنرل دبئی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایک لڑکی نے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ چھپائی ہوئی تھی تاکہ شناخت نہ کیا جا سکے۔ لڑکیوں کی موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے متعدد چارجز عائد کردئیے گئے ہیں۔دبئی کے قوانین کے مطابق اس طرح کی خلاف ورزیوں کی سزا 2 ہزار درہم جرمانہ، 60 روز کے لیے وہیکل ضبط کرنا اور 23 ٹریفک پوائنٹس شامل ہیں۔