واگنر سربراہ کو پیوٹن نے قتل کروایا، یوکرینی صدر
پریگوژن نے اپنے جنگجوؤں کے ساتھ ایک مختصر مدت کی بغاوت کی قیادت کرتے ہوئے روس کو چیلنج کیا تھا-فوٹو:فائل
پریگوژن کی موت کے پیچھے کوئی اور نہیں، یوکرینی صدر
کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے واگنر سربراہ پریگوژن کی موت کا ذمہ دار روسی صدر کو قرار دے دیا۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ایک تقریر میں کہا کہ گزشتہ ماہ طیارہ حادثہ میں واگنر سربراہ پریگوژن کی موت کے پیچھے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ہاتھ ہے ۔زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کے پاس یہ معلومات ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی اور نہیں ہے۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ روسی صدر سیاسی طور پر کمزور ہوچکے ہیں۔اگست کی 23 تاریخ کو ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے واگنر گروپ کے سربراہ پریگوژن سمیت 10 فراد ہلاک ہو گئے تھے۔دو ماہ قبل پریگوژن نے اپنے جنگجوؤں کے ساتھ ایک مختصر مدت کی بغاوت کی قیادت کرتے ہوئے روس کی اعلیٰ فوجی کمان کو چیلنج کیا تھا۔بیلا روس کی ثالثی میں روس سے ہونے والے معاہدے کے بعد پریگوژن نے بغاوت کو ختم کردیا تھا۔ معاہدے کے بعد پریگوژن کو کسی مجرمانہ مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔