ڈپریشن سے ذیابیطس کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے، تحقیق
لندن: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن ٹائپ 2 ذیا بیطس کے لیے براہ راست کردار ادا کر سکتا ہے۔
ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں اس بات کا تعین کیا جاچکا ہے کہ ذیا بیطس سے متاثر فرادغیر متاثرہ افراد کے مقابلے میں ڈپریشن میں دو گنا زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔جبکہ ماہرین کو یہ بھی معلوم ہے کہ ڈپریشن کے شکار افرادکے ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔
تاہم، برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے کی جانب سے کی جانے والی اس نئی تحقیق میں سات جینیات دریافت ہوئے ہیں جو ٹائپ 2 ذیا بیطس اور ڈپریشن دونوں کیفیات کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔
ماہرین نے تحقیق کے نتائج کو اہم قرار دیتے ہوئے ہیلتھ آفیشلز پر زور دیا ہے کہ مٹاپے، سستی اور موروثیت کی طرح ڈپریشن کو بھی ٹائپ 2 ذیا بیطس کا خطرہ سمجھا جائے۔اس تحقیق میں پہلی بار اس چیز کا مشاہدہ کیا گیا کہ ڈپریشن براہ راست ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں اضافے کا سب بنتا ہے۔ اس کے برعکس ذیا بیطس ڈپریشن کا سبب نہیں بنتی۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس پر پڑنے والے صرف 36.5 فی صد ڈپریشن کے اثرات کی مٹاپے کی ذریعے وضاحت کی جاسکتی ہے۔مٹاپے کے شکار افراد کے معتدل وزن افراد کی نسبت ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکان واضح طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔محققین کے مطابق نشان دہی کیے گئے سات جینیات انسولین کے اخراج یا دماغ ، پتے یا چکنائی کے بافت میں سوزش میں کردار ادا کرتے ہیں اور ان حیاتیاتی افعال میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ڈپریشن کے ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات کو بڑھانے کی وضاحت کر سکتی ہیں۔اس کے برعکس محققین نے یہ بھی بتایا کہ ذیا بیطس کے نتیجے میں ڈپریشن کا عارضہ لاحق ہونے کا براہ راست سبب سامنے نہیں آیا۔