الیکشن میں پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، فضل الرحمان

نوے روز میں انتخابات کیلئے تیار، اگر الیکشن کمیشن اعلان کرتا ہے تو بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے-فوٹو: فائل

صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آ ئینی اختیار نہیں، الیکشن کی تاریخ دی تو بدنیتی ہوگی
اسلام آباد: جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اورمحمود خان ناقابل اعتبار ہیں،سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے البتہ پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نوے روز میں انتخابات کیلئے تیار ہیں، اگر الیکشن کمیشن اعلان کرتا ہے تو بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آ ئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے الیکشن کی تاریخ دی تو بدنیتی ہوگی۔فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابی اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے اتحاد ہوگا اور اُن سے رابطے بھی جاری ہیں تاہم پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پرویز خٹک اور محمود خان ناقابل اعتبار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں