لیبیا میں سیلاب نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں 5 ہزار سے متجاوز
سیلابی نے ریلے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھا دیا، فوٹو: فائل
لیبیا میں سیاسی بحران اور خانہ جنگی کے باعث عوام پہلے ہی پریشان ہیں
تریپولی: لیبیا کے مشرقی شہر درنا میں ایک ملبے سے 1 ہزار 500 سے زائد لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں مسلسل بارشوں کے باعث کے مشرقہ شہر کے ڈیم ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا تھا۔ یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ شہریوں کو انخلا کا موقع نہ مل سکا تھا۔سیلابی نے ریلے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھا دیا۔ ساحل کے نزدیکی علاقے زیر آب آگئے۔ کئی گھر صحفہ ہستی سے مٹ گئے اور سڑکیں تباہ ہونے کی وجہ سے ایک شہر سے دوسرے شہر سے کٹ کے رہ گئے۔
موسم، بد انتظامی اور حکومتی بحران کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ آج بھی ایک رہائشی عمارت کے ملبے سے 1500 سے زائد لاشیں ملیں۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔یاد رہے کہ لیبیا میں سیاسی بحران اور خانہ جنگی کے باعث عوام پہلے ہی پریشان ہیں اور اب اس ناگہانی آفت نے ان کے حوصلوں کو پست کردیا ہے۔