سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دو بھتیجوں سمیت گرفتار کرلیا گیا

شیخ رشید نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھ-فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دو بھتیجوں سمیت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو دو بھتیجوں سمیت گرفتار کیا، انہیں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 سے گرفتار کیا گیا۔شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں