بھارتی باوُلرمحمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دیدی

ایشین کرکٹ کونسل نے بھی گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا- فوٹو:ویب

کولمبو: بھارتی پیسر محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دے دی
ایشیاء کپ فائنل میں بھارتی فتح کے ہیرو فاسٹ بولر محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو عطیہ کردی، اس کے علاوہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھی گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا، پورے ایونٹ کے دوران بارش مسلسل خطرہ بنی رہی اس دوران کئی بار گراؤنڈ اسٹاف نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے میدان کو دوبارہ کھیل کے قابل بنایا۔سراج نے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف بجا طور پر اس کا حقدار ہے، فائنل بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ سپر فور میں سب سے زیادہ بارش نے پاکستان اور بھارت کے میچ کومتاثر کیا جوکہ ریزرو ڈے میں‌مکمل کیا گیا، فائنل کیلئے بھی پیر کا دن ریزرو رکھا گیا تھا تاہم اس کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے مختص کرنے پر اے سی سی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں