راجستھان میں 26 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہونیوالی بچی ’’دیوی کا اوتار‘‘ قرار
ڈاکٹروں کے مطابق 26 انگلیاں ہونا معمول کی بات ہے،ایسا شاذ ونادر ہی ہوتا ہے-فوٹو: انڈیا ٹوڈے
بچی کے ایک ہاتھ میں 7 انگلیاں اور ایک پاوُں میں 6 انگلیاں ہیں
لندن: راجستھان میں 26 انگلیوں کے ساتھ ایک بچی کی پیدائش کے بعد اس کے خاندان والوں نے اسے “دیوی کا اوتار” قرار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کے ایک ہاتھ میں 7 انگلیاں اور ایک ٹانگ میں 6 انگلیاں ہیں۔ ڈاکٹروں نے اسے جینیاتی بے ضابطگی قرار دیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق 26 انگلیاں ہونا معمول کی بات ہے لیکن ایسا شاذ ونادر ہی ہوتا ہے۔بچی کی 25 سالہ ماں سرجو دیوی نے کہا کہ وہ 8 ماہ کی حاملہ تھیں جب وہ دردِ زہ کا شکار ہوئیں۔ماں کے بھائی نے کہا کہ بچی کی پیدائش پر خاندان بہت خوش ہے اور اسے دھولا گڑھ دیوی کا اوتار سمجھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری بہن نے ایک بچے کو جنم دیا ہے جس کی 26 انگلیاں ہیں اور ہم اسے دھولا گڑھ دیوی کا اوتار سمجھتے ہیں۔