شاہ رخ خان کادلوں پر راج جاری، بیمار مداح ’جوان‘ دیکھنے وینٹیلیٹر پرسینما پہنچ گیا

’جوان‘ نے انڈین باکس آفس پر 400 کروڑ کا ہندسہ عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیاہے-فوٹو :ایکس

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے معذورنوجوان انیس فاروقی وینٹیلیٹر پر پسندیدہ اداکار کی فلم سینما میں دیکھ رہا ہے
ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا مداحوں کے دلوں پر راج جاری ہے اور اس کا تازہ مشاہدہ سامنے آیا جب ایک نوجوان وینٹیلیٹر پر فلم ’جوان‘ دیکھنے سینما پہنچ گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے معذوری کا شکار ایک نوجوان انیس فاروقی وینٹیلیٹر پر اپنے پسندیدہ اداکار کی فلم سینما میں دیکھ رہا ہے۔
https://twitter.com/i/status/1702609133336485977
انفلوئنسر روہت گپتا نے نوجوان کی ویڈیو کو شیئر کیا اور انیس فاروقی کیلئے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا کہ وہ بیماری کے باوجود سینما میں فلم دیکھنے پہنچ گیا۔ویڈیو شیئر ہوئے ہی مختلف پلیٹ فارموں پر وائرل ہوگئی ہے اور شاہ رخ خان کے مداح انیس کی اداکار کیلئے محبت پر اسے خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ’جوان‘ نے انڈین باکس آفس پر 400 کروڑ کا ہندسہ عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا اور اس کی پیش قدمی جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں