شاہین اورانشاء آفریدی کی مہندی کی تصاویر، ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل

ویڈیوز میں شاہد اورشاہین آفریدی کو ایک ساتھ کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے-فوٹو:اسکرین گریب

کراچی: کرکٹر شاہین آفریدی اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں شاہد آفرید ی کو شاہین آفریدی کے ساتھ باتیں کرتے اور کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔مہندی کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد کی گئی تھی جس میں شاہین آفریدی، ان کے اہل خانہ، دونوں خاندان کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

@harmain079

Shaheen Afridi mehndi night #shaheenkishadi #shaheenafridi #anshashaheen #worldcup #wedding

♬ original sound – 𝐡𝐚𝐫𝐦𝐚𝐢𝐧


ایک ویڈیو میک اپ آرٹسٹ فرقان کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دلہن کو دکھایا گیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ تصویر انشاء آفریدی کی ہے یا ان کی بہن اقصیٰ آفریدی کی ۔انشاء آفریدی اور شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

108 تبصرے “شاہین اورانشاء آفریدی کی مہندی کی تصاویر، ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل

اپنا تبصرہ بھیجیں