نوازشریف نے شہبازشریف کو فوری لندن طلب کر لیا
لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی صدر شہبازشریف کو فوری طور پر دوبارہ لندن طلب کر لیا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف کے بلانے پر دوبارہ لندن جانے کا فیصلہ کر لیا، دوروز قیام کے بعد شہباز شریف کل صبح قطر ایئر ویز کی پرواز سے 9 بجکر 25 منٹ بذریعہ قطر لندن روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز ایک ماہ لندن میں قیام کے بعد واپس آئے تھے، لندن میں قیام کے دوران شہبازشریف نے نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا تھا۔
Load/Hide Comments