کرکٹ ورلڈ کپ 2023ءکا ترانہ ریلیز، شائقین کی شدید تنقید

شائقین نے ورلڈ کپ کے آ فیشل ترانے کومایوس کن قرار دیا-فوٹو:اسکرین گریب
ترانہ عالمی ایونٹ کے شایان شان ہونا چاہیے تھا، اس کا معیار انتہائی پست ہے
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا۔آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریلیز ہونے والے خصوصی ترانے ’ دل جشن بولے‘ میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے جبکہ میوزک کمپوزر پریتم ہیں۔کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے ترانے میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں کو آویزاں کیا گیا ہے۔ ترانے کی ویڈیو میں اینیمیشن کا استعمال کیا گیا ہے۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں روہت شرما اور بابر اعظم کی تصاویر بھی ترانے کا حصہ ہیں۔
DIL JASHN BOLE! #CWC23
Official Anthem arriving now on platform 2023 📢📢
Board the One Day Xpress and join the greatest cricket Jashn ever! 🚂🥳
Credits:
Music – Pritam
Lyrics – Shloke Lal, Saaveri Verma
Singers – Pritam, Nakash Aziz, Sreerama Chandra, Amit Mishra, Jonita… pic.twitter.com/09AK5B8STG— ICC (@ICC) September 20, 2023
شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈ کپ کے آ فیشل ترانے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ صرف بالی ووڈ اسٹار کو ڈال دینا کافی نہیں ترانے کو ایونٹ کے شایان شان ہونا چاہیے تھا لیکن اس کا معیار انتہائی پست ہے۔