آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سےملاقات، تازہ سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال
زرداری، شجاعت کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں چوہدری سالک اور چوہدری شافع حسین بھی موجود -فوٹو:بشکریہ ایکسپریس
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے اور صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چوہدری سالک اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments