شاہ رخ خان کے مداحوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی ٹرولنگ

ایک مداح کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم پیسے دے کر یہاں اکشے کو دیکھنے نہیں آئے ہیں-فوٹو:فائل
’جوان‘ فلم کے درمیان جب اکشے کمار کا اشتہار چلتا ہے تو کنگ خان کے مداح غصے میں آجاتے ہیں
ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی شدید ٹرولنگ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن اداکار اکشے کمار کے خلاف ٹرولنگ کا آغاز سینما میں ’جوان‘ کی اسکریننگ کے دوران ان کا کا اشتہار چلانے پر ہوا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’جوان‘ فلم کے درمیان جب اکشے کمار کا اشتہار چلتا ہے تو کنگ خان کے مداح غصے میں آجاتے ہیں۔
https://twitter.com/i/status/1704498262412087806
ایک مداح کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم پیسے دے کر یہاں اکشے کو دیکھنے نہیں آئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر دلچسپ کمنٹ کررہے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بھی ’جوان‘ دیکھتے ہوئے اس اشتہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔