ڈالر 260 روپےہوجائیگا،نگرانوں نے قوم کوخوش خبری سنادی

ٹیکسٹائل صنعت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور انرجی ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے-فوٹو:فائل

ہ رواں سال ایکسپورٹ 37 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے
لاہور: نگراں وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آجائے گی۔
لاہور میں وزیر توانائی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں، ٹیکسٹائل صنعت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور انرجی ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ڈالر 260 پر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج 260 روپے ایکسچینج ریٹ بنتا ہے، جس نے ڈالر اگر باہر روکے ہوئے ہیں وہ منگوا لیں اور جس کے پاس بھی امریکی کرنسی ہے وہ اسے وائٹ کروالیں۔گوہر اعجاز نے کہا کہ ہم نے ریاست کے ساتھ چلنا ہے اور تجارت انبیا کا پیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ایکسپورٹ 37 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس میں سے ساڑھے سات ارب ڈالر کا ہدف ٹیکسٹائل پورا کرے گی جبکہ ڈھائی ارب ڈالر باقی صنعت پورا کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں