مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت

ملک میں فی ڈالرانٹربینک ریٹ بھی 350روپے تک جاتا نظر آرہا تھا،-فوٹو :فائل

ملک میں ڈالر کی حقیقی ویلیو 260 اورمہنگائی کے حساب سے قیمت 200 روپے بنتی ہے
حکومت نے اقدامات کیے تو قیمت کم ہونا شروع ہوئی جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا
کراچی: نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک میں ڈالر کی حقیقی ویلیو 260 جبکہ مہنگائی کے حساب سے قیمت 200 روپے بنتی ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت نے ڈالر سمیت دیگر اشیاء کی اسمگلنگ رکوا دی ہے اور اب ڈالر کی قدر بڑھنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں فی ڈالر حوالہ ریٹ 350روپے تک پہنچ گیا تھا جبکہ انٹربینک ریٹ بھی 350روپے تک جاتا نظر آرہا تھا، پھر حکومت نے اقدامات کیے تو قیمت کم ہونا شروع ہوئی جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ جن درآمدات پر پابندی عائد کی ان ہی اشیا ءکی درآمدات میں اضافہ ہوا،درآمدات پر پابندی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 4 سے بڑھ کر6ارب ڈالرہوجاتا ہے۔گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ جن اشیاء پر ٹیکس بڑھایا وہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سےآجاتی ہیں، ہم نے خود گرے مارکیٹ کو فروغ دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں