آشوب چشم ،محکمہ تعلیم پنجاب کا صوبہ بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری
آشوب چشم ،محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے ،طلبا کو بیماری اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائی جائیں
بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ
لاہور: آشوب چشم کے پھیلاؤ کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔
آشوب چشم کے پھیلاؤ کے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آشوب چشم سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور طلبا کو بیماری اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائی جائیں۔
Load/Hide Comments