گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، رضوان علی 82 اور امجد علی کے 64 رنز
ویسٹ انڈیز ویٹرنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے-فوتو: ٹوئٹر
پاکستان ویٹرنز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 41 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا
رضوان علی نے 82 اور امجد علی نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان ویٹرنز پیرکو پانچویں راؤنڈ میں کینیڈا سے مقابلہ کرے گا
کراچی: پاکستان نے گلوبل ویٹرنز کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز ویٹرنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرہ 45 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ نرسنگھ نرائن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے عبدالقادر نے 3 اورعمران علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں پاکستان ویٹرنز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 41 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ رضوان علی نے 82 اور امجد علی نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان ویٹرنز پیرکو پانچویں راؤنڈ میں کینیڈا سے مقابلہ کرے گا۔چوتھے راؤنڈ کے دیگرمیچز میں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر آسٹریلیا نے ہانگ کانگ کو 6 وکٹ، معین خان اکیڈمی گراؤنڈ پر امریکا نے متحدہ عرب امارات کو6 وکٹ اور کینیڈا نے نیپال کو 64 رنزسے ہرادیا۔