دوسرےون ڈے میں‌بھارت نے آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، 400 رنز کا بڑا ہدف

شبمن گل،شری یاس ائیر سنچریاں،سوریا کمار یادیو اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں بنائیں-فوٹو: گیٹی امیجز

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم کو ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا
اندور: بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے.اندور میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔شبمن گل اور شری یاس ائیر نے سنچریاں جبکہ سوریا کمار یادیو اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں بنائیں۔ آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے 2، جوش ہیزل ووڈ،سئین ایبوٹ اور ایڈم زامپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا 9 رنز کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گریں جبکہ 108 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں بھارت کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ حال ہی میں بھارت ایشیاء کپ 2023 کی ٹرافی بھی اپنے نام کرچکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں